unfoldingWord 31 - ۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں
Kontur: Matthew 14:22-33; Mark 6:45-52; John 6:16-21
Skript nömrəsi: 1231
Dil: Urdu
Tamaşaçılar: General
Məqsəd: Evangelism; Teaching
سمات: Bible Stories; Paraphrase Scripture
Vəziyyət: Approved
Skriptlər digər dillərə tərcümə və qeyd üçün əsas təlimatlardır. Onlar hər bir fərqli mədəniyyət və dil üçün başa düşülən və uyğun olması üçün lazım olduqda uyğunlaşdırılmalıdır. İstifadə olunan bəzi terminlər və anlayışlar daha çox izahat tələb edə bilər və ya hətta dəyişdirilə və ya tamamilə buraxıla bilər.
Skript Mətni
پھر جناب یسوع المسیح نے اپنے شاگردوں سے کہاکہ کشتی میں سوار ہو کرجھیل کے دوسرے کنارے کی طرف چلے جائیں، جبکہ وہ خود بھیڑ کو رخصت کرنے کے لئے رک گئے۔ جناب یسوع المسیح کے لوگوں کو بھیج دینے کے بعد، وہ ایک پہاڑ پر دعا کرنے کے لیے چڑھ گئے۔ جناب یسوع المسیح وہاں پر بالکل اکیلے تھے، اور وہ رات کو دیر تک دعا کرتے رہے۔
دریں اثنا، شاگرد کشتی کو چلا رہے تھے، آدھی رات گزر جانے کے بعد بھی وہ صرف جھیل کے وسط ہی میں پہنچ سکےتھے۔ اُنہیں چپّو چلانے میں بہت مشکل ہو رہی تھی کیونکہ ہوا اُن کی مخالف سمت میں چل رہی تھی۔
پھر جناب یسوع المسیح دعاختم کرکے شاگردوں کے پاس گئے۔ وہ جھیل پار کر کے کشتی کی طرف پانی کے اوپر چلتے ہوے آئے!
شاگردوں نے جب جناب یسوع المسیح کو دیکھا تو انتہائی خوفزدہ ہوئے، کیونکہ وہ یہ سمجھے کہ وہ ایک بھوت کو دیکھ رہے تھے۔ جناب یسوع المسیح جانتے تھے کہ وہ خوفذدہ ہیں، اس لیے اُنہوں نے اُنہیں پکار کر کہا،“ڈرو مت، یہ میَں ہوں!”
پھر پطرس نے جناب یسوع المسیح سے کہا، “اگر یہ آپ ہی ہیں تو مجھے حکم دیں کہ میَں پانی کے اوپرچل کر آپ کے پاس آؤں۔” جناب یسوع المسیح نے پطرس سے کہا،“آجاؤ!”
لہٰذا، پطرس کشتی سے باہر نکلا اور پانی کی سطح کے اوپر جناب یسوع المسیح کی طرف چلنا شروع کر دیا۔ تھوڑا سا چلنے کے بعد،اُس نے اپنی آنکھیں جناب یسوع المسیح پر سے ہٹا لیں اور لہروں کو دیکھنے اور تیز ہوا کومحسوس کرنے لگا۔
پھر پطرس خوفذدہ ہو گیا اور پانی میں ڈوبنے لگا۔ وہ چلّایا،“مالک، مجھے بچا لے!” جناب یسوع المسیح نے فوراً ہاتھ بڑھا کر اُسے پکڑ لیا۔ پھر انہوں نے پطرس سے کہا، “او کم اعتقاد شخص، تُو نے شک کیوں کیا؟”
جب پطرس اور جناب یسوع المسیح کشتی میں سوار ہوئے تو تیز ہوا فوراً تھم گئی اور پانی پْرسکون ہو گیا۔ شاگرد ہکا بکا رہ گئے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوے اُن کو سجدہ کیا کہ،“یقیناً، آپ خدا کے بیٹے ہیں۔”